مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق برن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ سوئیزرلینڈ کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے سوئیزرلینڈ کے صدر ایلن بوریس سے دو طرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں ایران کے صدر حسن روحانی اور سوئیزیر لیند کے صدر ایلن بوریس نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روڈ ٹرانسپورٹ اور ہاؤسنگ کے وزیر عباس آخوندی، وزیر خزانہ مسعود کرباسیان، وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی، ایران کی سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر ولی اللہ سیف بھی اس سفر میں صدر روحانی کے ہمراہ ہیں۔ صدر روحانی کل سہ پہر کو سوئیزر لینڈ سے آسٹریا کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔
ایران اور سوئیزرلینڈ کے صدور کی تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید
برن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور سوئیزر لینڈ کے صدر ایلن بوریس نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1881906
آپ کا تبصرہ